تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21

مظفرآباد: حلقہ ایل اے 26 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

جنگ نیوز -


مظفر آباد…آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 26 مظفرآباد میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ شروع ہوگئی ہے،مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ووٹنگ کے لئے 106 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 24 کو حساس ،19 کو حساس ترین قرار دے دیا گیا ہیاورسیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔خواتین و مرد سمیت ووٹرز کی کل تعداد 65 ہزار 301 ہے،پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔مسلم لیگ ن کے راجا فاروق حیدر خان عام انتخابات میں دو حلقوں سے کامیابی کے بعد ایل اے 26 مظفرآباد سے دستبردار ہوگئے تھے۔مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم سرادر عتیق احمد خان کے بیٹے سردارعثمان علی اور مسلم لیگ ن کے امیدواربیرسٹر افتخار گیلانی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.