22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21
باجوڑ ایجنسی :بم دھماکوں میں پانچ افراد جاں بحق، چار زخمی
جنگ نیوز -
خار…باجوڑایجنسی کی تحصیل چمڑ قند میں ریموٹ کنٹرولڈ بم دھماکوں سے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دو مسافر گاڑیاں چمڑ قند کے علاقے سے گذر رہی تھیں کہ اِس دوران ریموٹ کنٹرولڈ بم کے دو دھماکے ہوئے جن سے دونوں گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔ دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوئے جنہیں ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔