تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21

مینگورہ:سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -


مینگورہ…سوات کے شہر مینگورہ کے نواحی علاقوں ملوک آباد اور پٹھانے میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 3شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 2شدت پسندوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزخفیہ اطلاعات ملنے کے بعد مینگورہ کے نواحی علاقوں ملوک آباد اور پٹھانے میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیاگیا،اس دوران شدت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں 2شدت پسند ہلاک کردیئے گئے اور ایک شدت پسندنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔کارروائی کے دوران 2سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ادھر ملوک آباد میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 2شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مینگورہ شہر،سیدو شریف اور ملحقہ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کریاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.