22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21
نیٹو نے لیبیا پر بمباری کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی
جنگ نیوز -
برسلز…نیٹو نے لیبیا پر بمباری کی مدت میں دوسری مرتبہ مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس کی منظوری مشن کی مدت ختم ہونے سے ایک ہفتہ پہلے دی گئی۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرز فوگھ راسمو سین نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو جب تک ضروری ہوا لیبیا میں اپنا مشن جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ تاہم اس کی کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو آپریشن اختتام کو پہنچادیا جائے۔ لیبیا میں سات ماہ تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد اب معمر قذافی کے وفادار اْن کے آبائی علاقے اور بعض دیگر علاقوں میں محصور ہیں۔ نیٹو کے دستے میں شامل برطانیہ کے لڑاکا طیارے قذافی کے وفاداروں پر فضائی حملے کررہے ہیں جن سے قومی عبوری کونسل کے جنگجووٴں کو پیش قدمی میں مدد مل رہی ہے۔