تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21

اسلام آباد:چھ کلو ہیروئن کویت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جنگ نیوز -
اسلام آباد …اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرملکی باشندے سے چھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔اے این ایف ذرائع کے مطابق افریقی باشندے ڈاناوا جان نے آج صبح غیر ملکی ائیرلائن سے کویت روانہ ہونا تھا۔تلاشی لینے پر افریقی باشندے کے سامان سے چھ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوگئی جس پر اسے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم افریقی باشندے نے اسلام آباد سے کویت ،دوحا اور اس کے بعد نیروبی پہنچنا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.