22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21
کھپرو: سیلابی ریلے میں بہہ کرآنیوالا بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
میرپورخاص …میرپورخاص کے قریب کھپرو کے گاوٴں میں بارش کے پانی میں بہہ کر آنے والا بم پھٹنے سے دوبچے جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے گاوٴں ماوٴٹھاکر میں بارش کے پانی میں بہہ کر آنے والا بم آج صبح اس وقت پھٹ گیا جب بچے اس سے کھیل رہے تھے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ موقع پر موجود آٹھ سال کا رمیش اور چارسال کا جھامن جاں بحق ہوگئے واقعہ میں چھ بچے زخمی بھی ہوئے۔ چار زخمیوں کو نازک حالت کے پیش نظرحیدرآباد منتقل کیاگیاہے،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔