تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21

سانحہ مستونگ، تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکی

جنگ نیوز -


کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے مزید 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سانحہ مستونگ کو دو روزگزرنے کے بعد بھی کوئٹہ کے ہزارہ قبائل میں سوگ کی سی کیفیت ہے۔ مری آباد ، ہزارہ ٹاوٴن ، علم دار روڈ ، کرانی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز جزوی طور پر بند ہیں۔ دوسری جانب تحقیقات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ پولیس نے کوئٹہ اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مزید 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،اس طرح زیر حراست افراد کی تعداد 260 ہوگئی ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے صوبائی وزیر داخلہ میر ظفر زہری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو سانحہ مستونگ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.