22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21
پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ تین روز کے لئے بند
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ پاک ایران بارڈرتفتان پرایرانی حکام نے زیروپوائنٹ تین روزکیلئے بندکردیا۔جبکہ کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز نے سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹرانسپورٹ بندکردی۔ لیویزذرائع کے مطابق پاک ایران سرحدی ایریاتفتان کے مقام پرزیروپوائنٹ کوسانحہ مستونگ میں زائرین کی ہلاکت کے باعث بندکیاگیاہے، بارڈرتین روز تک کیلئے بندرکھا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز نے سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹرانسپورٹ بندکردی ،ٹرانسپورٹ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے بندکی گئی ہے ، جب تک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کو تحفظ نہیں فراہم کیا جاتا ٹرانسپورٹ بندرہے گی۔ تفتان روٹ پر ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے زائرین اور دیگر مسافروں کی بڑی تعداد تفتان میں پھنس گئی جنہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔