تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21

پنجاب:ڈینگی کے مریضوں کی تعداد8ہزار سے تجاوز کر گئی

جنگ نیوز -


لاہور…پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی اسپتالوں میں لوگوں کا رش جاری ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے جلد جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ڈینگی بخار کے شبہ میں اسپتالوں کارخ کررہے ہیں۔ مریضوں کو شکایت ہے کہ ڈاکٹر انہیں مناسب توجہ نہیں دے رہے۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹاوٴن کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی بخار کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی سخت نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ڈینگی بخار کے سلسلے میں قانون سازی پر بھی غور کیا جائے گا۔ڈینگی کے خلاف سری لنکن ماہرین کی ٹیم بھی سرگرم ہے ،آج انہوں نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.