تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59

کھپرو : پانی میں بہہ کر آنے والا بم پھٹنے سے دوبچوں سمیت3 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


میرپورخاص …میرپورخاص کے قریب کھپرو کے گاوٴں میں بارش کے پانی میں بہہ کر آنے والا بم پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے گاوٴں ماوٴٹھاکر میں بارش کے پانی میں بہہ کر آنے والا بم آج صبح اس وقت پھٹ گیا جب بچے اس سے کھیل رہے تھے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ موقع پر موجود آٹھ سال کا رمیش اور چارسال کا جھامن جاں بحق ہوگئے واقعہ میں چھ بچے زخمی بھی ہوئے۔ چار زخمیوں کو نازک حالت کے پیش نظرحیدرآباد منتقل کیاگیاہے۔جہاں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان دلیپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.