تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59

دریائے ستلج میں پیرمنورکے مقام پرطغیانی،حفاظتی بند میں شگاف

جنگ نیوز -
قصور…دریائے ستلج میں پیر منور کے مقام پر شدید طغیانی سے حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا، جس سے کئی علاقے زیر آب آ گئے۔دریائے ستلج میں پل بابا فرید کے قریب اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے بند میں شگاف پڑ گیا، جس سے ملحقہ آبادیاں سیلابی پانی میں گھر گئیں۔ لوگوں نے بند کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش شروع کر دی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حفاظتی بند مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.