تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59

افغانستان :طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 11 افغان پولیس اہلکار ہلاک

جنگ نیوز -
کابل …جنگ نیوز…افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 11پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، حملوں میں 2امریکی فوجی اور بم دھماکے میں2 بچے ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غزنی میں طالبان عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد قریبی عمارت میں پناہ لے لی اور وہاں پر دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی مزاحمت کے بعد جب پولیس اہلکار طالبان کو پسپا کرنے میں کامیاب ہو کر عمارت میں داخل ہوگئے تو عسکریت پسندوں نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت بموں کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں تمام 11پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ بم دھماکوں سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریں اثناء جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 2امریکی فوجی اور بم دھماکے میں2 بچے ہلاک ہوگئے۔ ایساف کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں طالبان کے دو مختلف حملوں میں2 نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایساف نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ دریں اثناء لوگر کے ضلع پل عالم میں ایک بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.