تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59

شمالی کولمبیا میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 3 کان کن ہلاک، 4 زخمی

جنگ نیوز -
بگوٹا…جنگ نیوز… شمالی کولمبیا میں کوئلے کی کان میں گیس سے دھماکے میں 3 کان کن ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کولمبیا کے شمالی علاقے سوچا کے قریب قائم کوئلے کی ایک کان میں میتھین گیس بھر جانے سے اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب کان کن معمول کے کام کیلئے کان میں داخل ہوئے۔ مقامی پولیس کے مطابق دھماکے سے کان کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے جبکہ 3 کان کن ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تین کان کنوں کے چہروں پر جل جانے سے گہرے زخم آئے ہیں۔ کولمبیا میں رواں سال کوئلے کی کان کے حادثات میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.