22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59
ہوگو شاویز کا کیموتھراپی کے چوتھے مرحلے کا علاج مکمل
جنگ نیوز -
کیراکس…جنگ نیوز… وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کا سرطان کے خاتمے کیلئے کیموتھراپی کے چوتھے مرحلے کا علاج مکمل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کیوبا سے بذریعہ ٹیلی فون وینزویلا کے نائب صدر ایلیاس جوانا کو اپنی خیریت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ روبصحت ہیں جبکہ سرطان کے خاتمے کیلئے ان کا کیموتھراپی کا چوتھا سیشن مکمل ہو گیا۔ شاویز کے اس سے قبل کیموتھراپی کے تین سیشن جولائی، اگست اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوئے۔ ان کا ٹیومر 20 جون کو ہوانا میں سرجری کے ذریعہ ہٹا دیا گیا تھا تاہم ان کو مکمل صحت یابی کیلئے کیموتھراپی کا عمل مکمل کرانا ضروری تھا۔ 57 سالہ وینزویلین صدر کے سرطان کی نوعیت کے بارے میں زیادہ تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی جا رہیں۔ وہ 1999ء سے وینزویلا پر برسراقتدار ہیں۔