تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:10

شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے متوقع

جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز… شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جوہری بحران کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی کوریا اور امریکا کے خصوصی نمائندوں کے درمیان کسی تیسرے ملک میں جوہری بحران کے خاتمے کیلئے جمود زدہ چھ فریقی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے بات چیت کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ جنوبی کوریائی ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان یہ ملاقات سنگاپور، برلن یا جنیوا میں ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف شمالی اور جنوبی کورین خصوصی نمائندہ نے بیجنگ میں گذشتہ روز ایک اور ملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں ممالک میں پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے نمائندوں کے درمیان پہلے مذاکرات نیویارک میں جولائی میں دو روز تک جاری رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.