22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:10
یورپی بینکوں کو سرمایہ میں فی الفور اضافے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیاں عدم استحکام کا شکار رہ سکتی ہیں، ایسے میں کچھ یورپی بینکوں کو اپنے سرمایہ میں فوری اضافے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف نے اپنی ششماہی گلوبل فنانشل رپورٹ میں کہا ہے کہ 2009ء میں یونان کے خسارے سے ابھی تک یورپی یونین کو 200 بلین یورو کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ان 200 ارب یوروز میں سے 60 ارب یونان کے قرضے‘ 20 ارب آئرلینڈ اور پرتگال جبکہ 120 ارب یوروز بیلجیئم‘ سپین اور اٹلی کے قرضوں کی نذر ہوگئے۔