22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:10
امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز…بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی ایک فلم ”بول بچن“ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ 68 سالہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے حادثہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے پور میں رام گوپال ورما کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کو پسلیوں کے قریب سینے پر چوٹ آئی ہے جس سے ان کو شروع میں سانس لینے میں درد کا سامنا کرنا پڑا تاہم معالجین نے معائنہ کے بعد کہا ہے کہ چوٹ کافی حد تک اندرونی ہے جو قدرتی طریقہ سے خودبخود ٹھیک ہوگی۔ معالجین نے درد میں کمی کیلئے ان کو ادویات دی ہیں۔ امیتابھ نے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ فکر نہ کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امیتابھ 1982ء میں فلم ”قلی“ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں صحت یاب ہونے میں طویل عرصہ لگا تھا۔