22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
جنوبی افریقہ کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…جنگ نیوز…جنوبی افریقہ نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںآ زاد فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارد ادکی حمایت کا اعلان کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زومانے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف احتجاجی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے قیام امن یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ امید ہے کہ اقوام متحدہ کے ممبر ممالک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرینگے ۔ لبنان پہلے ہی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔