22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
”راون“ اسپائیڈرمین کا چربہ نہیں،شاہ رخ خان
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم ”راون“ سپائیڈرمین کا چربہ نہیں اور ان کی فلم باکس آفس میں دھوم مچادے گی۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ سپراسٹار نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں جدید ٹیکنالوجی سے بڑے بجٹ اوربڑی کاسٹ کی فلم بنائی ہے ۔ اس میں اسپائیڈرمین سے مماثلت رکھنے والا کوئی سین نہیں فلمایاگیا اور نہ ہی یہ سپائیڈر مین کا چربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں رجنی کانت ، کرینہ کپور اور سنجے دت جیسے بڑے فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اس کے گانوں نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی دھوم مچا کرثابت کردیا ہے کہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ہوگی۔