22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:9
پنجاب میں اسکول یونیفارم تبدیل ، نیکراورآدھی آستین کی شرٹ منع
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب میں ڈینگی وائرس سے بچاوٴ کے لئے اسکولوں میں ہاف بازوشرٹ اور نیکر پہننے پر پابندی لگا دی گئی۔ شام کے وقت کھیلوں کے انعقاد کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔صوبائی وزیرتعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسپورٹس بورڈ میں ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ کی صدارت کی۔ جس میں اسکولوں کا وقت تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ اب اسکول صبح نو بجے لگیں گے، اور چھٹی دوپہر تین بجے ہو گی۔ آئندہ ڈینگی نصاب کا حصہ بھی بن جائے گا۔ اسکولوں کے بچوں کو فل بازو شرٹ اور پینٹ پہننے کا پابند بھی کر دیا گیا ہے۔