22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
لاہور میں1 کروڑ کی ڈکیتی، مزاحمت پر ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں دوڈاکووٴں نے اسٹیٹ بینک سے ایک کروڑروپے مالیت کے پرائزبانڈلے کرنکلنے والے دوافراد کو مزاحمت پر گولیاں ماردیں جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔ سمن آباد کے رہائشی شیخ صادق اپنے ساتھی وحید کے ہمراہ اسٹیٹ بینک سے ایک کروڑروپے مالیت کے پرائزبانڈ لے کرگھرجارہے تھے کہ میانی صاحب قبرستان سے ملحقہ فصیح روڈ پر ڈاکووٴں نے انہیں روک لیا اور رقم چھیننے کی کوشش کی، ڈاکووٴں نے انکار پردونوں افراد کوگولیاں ماردیں اور رقم لوٹ کرفرار ہوگئے، زخمیوں کولوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں شیخ صادق نے دم توڑدیا۔وحید کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔