22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:25
38 افراد کا سراغ لگالیا، 177 تاحاللاپتہ ہیں،محکمہٴ داخلہ سندھ
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں لاپتہ افراد میں سے 38 لوگوں کا سراغ لگایا گیا ہے جبکہ 177 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق صوبے میں لاپتہ افراد کے 148 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں 177 افراد لاپتہ ہیں۔ یہ کیسز سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل، سندھ ہائی کورٹ، کرائسز مینجمنٹ سیل اور دیگر ذرائع سے حکومت سندھ کے علم میں آئے ہیں۔ ان میں 59 میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ 63کیسز کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ میں 33 لاپتہ کیسز میں 38 افراد کا سراغ لگالیا گیا ہے۔