تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:25

بارہ مئی سے متعلق وکی لیکس انکشاف گمراہ کن ہے ،فاروق ستار

اے آر وائی - ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے بارہ مئی سے متعلق وکی لیکس کے انکشاف کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ، ان کا کہنا ہے کہ اس سانحہ میں ایم کیو ایم کے چودہ اراکین شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ۔



کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکی لیکس کی جانب سے ایسا انکشاف ایم کیو ایم کے خلاف سازش کا حصہ ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ بارہ مئی کو ایم کیو ایم کے کارکنان کو نشانہ بنایا گیا ۔



ایم کیو ایم آزاد عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اور اس کا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر خبروں کی اشاعت سے قبل ایم کیو ایم کا موقف جان لیا جاتا تو آج پریس کانفرنس کی ضرورت نہ پڑتی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.