22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:25
پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں لوڈ شیڈنگ دوبارہ جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں چھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔پشاور میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔لاہوری گیٹ،چوک ناصرخان،قصہ خوانی سمیت دیگر کئی علاقوں میں روزانہ چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ عام شہریوں کی طرح کاروباری طبقہ بھی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرمی میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کرنا ان کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ پشاور کے علاوہ نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔