22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:25
پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر بدستور جاری
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر روز کا معمول بن چکاہے۔ کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس ساڑھے دس گھنٹے تاخیر سے سہ پہر چار بج کر 15 منٹ پر پہنچے گی۔ خیبر میل ساڑھے تین گھنٹے لیٹ ہے۔ جبکہ عوام ایکسپریس 6 بج کر 20 منٹ کے بجائے 9 بج کر بیس منٹ اور کوئٹہ ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر سے رات ایک بج کر بیس منٹ پر پہنچنے کی توقع ہے۔ آج صبح پشاور سے عوام ایکسپریس روانہ ہوئی تاہم انجن نہ ہونے سے کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔