تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:25

آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ سانگھڑ اور تھرپاکر کا دورہ

جنگ نیوز -


سانگھڑ…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی اور سیم نالوں سے متعلق رپورٹ مرتب کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج مشکل کی اس گھڑ ی میں قوم کی مدد اور حفاظت کے لئے تیار ہے۔جنرل اشفاق پرویز کیانی سانگھڑ میں اوپی ایف کالج پہنچے جہاں پاک فوج کے تحت ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کو کیمپ میں سندھ میں بارشوں سے ہونے والی تباہی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر جنرل کیا نی کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں اورسیم نالوں سے متعلق رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جو حکومت کو پیش کی جائے گی۔ آرمی چیف کیمپ میں اسکول کے طالب علموں سے بھی ملے،طلبہ نے اُنہیں ملی نغمے سنائے۔جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایک طالب علم سے اس کی پڑھائی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اس سے پہلے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تھرپارکر کے علاقے کلوئی میں پاک فوج کی جانب سے قائم کردہ خیمہ بستی اور میڈیکل یونٹ کادورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اس مشکل وقت میں قوم کی حفاظت اور مدد کے لئے تیار ہے ، دورے میں کور کمانڈرسندھ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام،جی او سی حیدرآباد میجر جنرل حیدراورڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.