تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:36

وکی لیکس کا انکشاف گمراہ کن ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار

جنگ نیوز -


کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے ان سے منسوب بارہ مئی سے متعلق وکی لیکس کے انکشافات کی سختی سے تردید کی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم آزاد عدلیہ کی حامی اور امن پسندجماعت ہے،جبکہ ان سے منسوب وکی لیکس کے انکشافات،درحقیقت بے بنیاد الزامات ہیں،جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بارہ مئی کاسانحہ کسی اورکے خلاف نہیں بلکہ ایم کیوایم ہی کے خلاف گھناوٴنی سازش تھا،کیونکہ اس روزدیگر لوگوں کے ساتھ ایم کیو ایم کے 14 کارکن شہید ہوئے لیکن گمراہ کن خبریں پھیلا کر ایم کیو ایم کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستارنے بتایا کہ ریکارڈ کی دُرستگی کیلئے” بِٹر ٹْرتھ “کڑوا سچ کے نام سے ویڈیو جاری کی گئی تھی جسے ایک بار پھر سے جاری کیا جارہا ہے،جس میں ایم کیو ایم کے چودہ کارکنوں کی فہرست بھی شامل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.