22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:36
سندھ میں بارش کے پانی کی نکاسی جلد کی جائے،صدرزرداری
جنگ نیوز -
کراچی…صدر آصف علی زرداری نے ضلع ٹھٹھہ اور عمرکوٹ کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاوٴس میں قائم مانیٹرنگ سیل میں ضلع ٹھٹھہ اور عمر کوٹ کے ڈی سی اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی کانفرنس کے دوران سیلاب کی صورتحال ، ریلیف کا کام اور امدادی کام کی تفصیلات طلب کیں ۔اجلاس کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ بارشوں سے تباہ ہونے والی فصلوں کا نقصان کاازالہ ممکن نہیں تاہم پانی نکال کر ربیع کی فصل کی تیاری کی جائے ، انہوں ڈی سی اوز کو بارشوں کے پانی کی نکاسی کے کام کو ہنگامی طور مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرین کی واپسی ممکن ہوسکے۔