تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:36

بدین اور ٹھٹھہ میں دوماہ سے پہلے نکاسی آب نہیں ہوسکتا،ظفرقادر

جنگ نیوز -


اسلام آباد…چیئرمین این ڈی ایم اے ظفرقادر نے کہا ہے کہ بدین اور ٹھٹہ میں پانی اترنے میں دو ماہ لگ سکتے ہیں،جبکہ ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ٹینس کے عالمی کھلاڑیوں نے اپنے ریکٹس اور دیگر زیر استعمال اشیاء انہیں دی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ظفرقادر نے ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہاہے کہ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، خیرپور، گھوٹکی میں ایک ہفتے تک پانی خشک ہوجائے گا۔ دادو، بے نظیر آباد اور عمر کوٹ میں پندرہ دن میں پانی اترجائے گا جبکہ میرپورخاص ،حیدر آباد، ٹنڈوالٰہ یار میں پانی اترنے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔اس موقع پر ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ٹینس کے عالمی کھلاڑیوں سے رابطہ کیاہے۔ عالمی کھلاڑیوں کی زیر استعمال اشیاء کی دوبئی اورلندن مین جلد نیلامی کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.