22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:36
لاہور:سمن آباد میں گروپوں میں فائرنگ ،خاتون ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے سمن آباد میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں محلے دار خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق گل زیب کالونی سمن آباد کے رہائشی سمیع اللہ عرف پومی کی کاشف کے ساتھ دشمنی چل رہی تھی۔پومی اپنی محلے دار خاتون شبانہ یو سف کے ہمراہ گاڑی میں جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار تین افراد نے فائرنگ کر دی جس سے خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ پومی زخمی ہوگیا۔ پومی کی فائرنگ سے اسکا مخالف فیضان بھی زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔