تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:36

ایماندار ں کا وکیل اوربے ایمانوں کا دشمن ہوں، جسٹس اعجاز چوہدری

جنگ نیوز -
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ ایماندار لوگوں کے وکیل اوربے ایمان لوگوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،ماتحت عدلیہ کی جانب سے سپریم کورٹ کوارسال کی جانیوالی فہرست میں غلط معلومات درج تھیں، ماتحت عدلیہ میں کرپشن کوہرصورت ختم کرنا ہوگا،وہ سیشن کورٹ لاہورمیں مسجد اورلفٹ کے افتتاح کے موقع پر وکلاء سے خطاب کر رہے تھے۔جسٹس اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل پالیسی کے تحت 36ہزارایسے کیسز نمٹائے گئے جن کا صرف فیصلہ سنایا جانا باقی تھا، قول وفعل میں تضاد نہ ہوتو بہتر انداز میں انصاف مہیا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا سیشن کورٹس میں تعینات تمام جج ایماندار ہیں، جج صاحبان کو چاہیئے کہ صرف خدا سے ڈریں ،دیانتداری سے کیے جانیوالے فیصلے جنت میں اوربدیانتی والے دوزخ میں لیجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.