تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:36

انٹی نارکوٹکس اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی،لاکھوں کی ہیروئن بر آمد

جنگ نیوز -
پشاور…انٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹمز حکام نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع کے مطابق پشاور ڈرائی پورٹ پر پہنچنے والی کنسائنمنٹ آسٹریلیا لے جائی جا رہی تھی جس میں افغان کارپٹس،چارپائیاں اور دوسری نوادرات شامل تھیں، تاہم تلاشی پر چارپائیوں کے بازوؤں سے ہیروئن برآمد کی گئی جسے بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ کسٹمز حکام کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.