22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:48
ڈینگی مریضوں کیلئے اچھا کام کرنیوالے نجی اسپتال فرشتے ہیں ،شہباز
جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جن نجی اسپتالوں نے ڈینگی مریضوں کیلئے اچھا کام کیاہے،وہ فرشتے ہیں اور جو چند بیڈ بھی ڈینگی مریضوں کے علاج کے لئے مختص نہیں کر سکے ان پر اللہ کا عذاب ہو گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈینگی کے تعارفی سیمینارمیں پنجاب بھر سے آئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ جن مسیحاوٴں نے دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا،وہ لاکھوں گھرانوں کے محسن ہیں،شہباز شریف نے طویل المعیاد منصوبہ بندی کے تحت ڈینگی وارڈز کے قیام ،ڈینگی اسپیشلسٹ کی تقرریوں،پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں وائرل انفیکشن پروگرام شروع کرنے اور ڈینگی کنٹرول سسٹم اپنانے کا اعلان کیا۔ سیمینار میں سری لنکن ماہرین نے ڈینگی کی علامات اور علاج کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا۔