22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:48
منور حسن ڈینگی کے مسئلے پر حکومت پنجاب پر برس پڑے
جنگ نیوز -
لاہور…ڈینگی وائرس کے مسئلے پر جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن پنجاب حکومت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی بخار سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری خود کو خادم اعلیٰ کہنے والے وزیراعلیٰ پرعائد ہو تی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ لوگوں کو بے آسرا چھوڑ دیا گیا ہے ان کا کوئی والی وارث نہیں۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے سرے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ منورحسن کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے ،اس کا اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی، قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی دی جانے والی امداد سرکاری گوداموں کی نظر ہورہی ہے۔