22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:48
امدادی سامان کے9ٹرک اندرون سندھ روانہ کردیئے،نعمت اللہ
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کی الخدمت فاوٴنڈیشن کے تحت متاثرین سیلاب کیلئے اندرون سندھ امدادی سامان سے لدے9ٹرک روانہ کردئیے گئے ہیں۔ الخدمت فاوٴنڈیشن کے صدر نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امدادی سامان میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ خیمے بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے ایک کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں،الخدمت فاوٴنڈیشن متاثرین کی7کرورڑ روپے سے زائد کی امداد کرچکی ہے۔ نعمت اللہ خان کا کہنا تھاکہ حکومت نے عوام کوبارش اورسیلاب کی پیشگی اطلاع نہیں دی،جوزیادہ نقصان کاسبب بنا۔اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختون خواہ کے صدر ڈاکٹر اقبال خلیل نے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک نعمت اللہ خان کے حوالے کیا۔