تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:48

صدر زرداری کی ہدایت پربدین اور ٹھٹھہ کے متاثرین میں کارڈز کی تقسیم

جنگ نیوز -


کراچی…صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پربدین اور ٹھٹھہ کے متاثرین میں آج سے پاکستان کارڈز کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی تک وہ کراچی میں قیام کریں گے اور مانیٹرنگ کا سلسلہ ایوان صدر سے بھی جاری رکھا جائے گا۔بلاول ہاوٴس کراچی میں صدر آصف علی زرداری نے تین اجلاسوں کی صدارت کی، توانائی سے متعلق اجلاس میں صدرمملکت نے سندھ میں توانائی کے بحران پرقابوپانے کے لئے قلیل، وسط اورطویل مدتی منصوبوں کی منظوری دی، پہلے مرحلے میں12سے18ماہ میں پاور پراجیکٹ مکمل کیاجائیگا۔صدارتی ترجمان کے مطابق یہ منصوبے ونڈ، سولراوربائیوماس انرجی سے بجلی پیداکرنے پرمشتمل ہونگے۔ اجلاس میں بتایاکہ سکھر بیراج پرچین کے اشتراک سے10میگا واٹ کاہائیڈل پاور پراجیکٹ شروع کررہی ہے جس پر20ملین ڈالر لاگت آئے گی۔آج تیسرے روزبھی صدرمملکت نے بلاول ہاوٴس سے متاثرہ اضلاع کے منتخب نمائندوں اورڈی سی اوزکیساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صورتحال پرگفتگوکی۔اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان بھی موجودتھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ زراعت سے متعلق اجلاس میں صدرمملکت نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی جلدمکمل کی جائے تاکہ آئندہ فصل کی تیاری میں مشکلات نہ ہوں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.