22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:59
رنبیر دپیکا پڈکون کیساتھ یہ جوانی ہے دیوانی میں جلوہ گر ہونگے
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون میں بھلے ہی علیحدگی ہوگئی ہو یا پھر انکے آپس کے تعلقات کڑواہٹ کا شکار ہوں تاہم بالی ووڈ فلموں کے شائقین انہیں ایک بار پھر ساتھ دیکھیں گے۔ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے Twitter پروفائل پر اعلان کیا ہے کہ انکی اگلی فلم میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری ایان مکھرجی دیں گے۔بچنا اے حسینو سے فلمی مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اس رومانٹک جوڑی کی نئی فلم' یہ جوانی ہے دیوانی' کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال جنوری سے ہوگا۔