تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:59

فرح خان نے اپنی اگلی فلم میں سلمان اور دپیکا کو کاسٹ کر لیا

جنگ نیوز -


ممبئی …بالی ووڈ کو میں ہو ں نہ اوراوم شانتی اوم جیسی ہٹ فلمیں دینے والی ہدایت کارہ فرح خان نے اپنی اگلی فلم میں سپر اسٹار سلمان خان اور دپیکا پڈوکو ن کو کاسٹ کر لیا ہے۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی فلموں کا ہیرو بنانے والی فرح خان نے پہلی مر تبہ بطورِ ہیرو سلمان خان کو اپنی فلم کا حصہ بنایا ہے تاہم اس فلم کے ٹائٹل کے بارے میں ابھی تک کو ئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔فرح خان کی اس فلم کے ذریعے دپیکا پڈوکون کی سلمان خان کی ہیروئن بننے کی دیرینہ آرزو بھی پوری ہو نے والی ہے جس کا اظہار وہ کئی سالوں سے کر تی نظر آرہی تھیں ۔ذرائع کے مطابق فرح خان کے اس پروجیکٹ میں سلمان کے مدِ مقابل ہیروئن کیلئے پہلی ترجیح کترینہ کیف ہی تھیں تاہم انھوں نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث فلم میں کام کر نے سے معذرت کرلی ۔اب دیکھنایہ ہے کہ شاہ رخ کے بعد ان کے حریف سلمان خان کے ساتھ فر ح کا یہ نیا تجربہ کیسا رہتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.