22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:59
بغیر بالوں والا پینگوئن کے بچے کو اس کی فیملی سے ملادیاگیا
جنگ نیوز -
بیجنگ…حال ہی میں چین کے چڑیا گھر میں بغیر بالوں والے ایک پینگوئن کے بچے کی پیدا ہو ئی تھی جسے اس کے والدین نے اپنے سے مختلف ہو نے کے باعث نظر انداز کر تے ہو ئے تنہا چھوڑ دیا تھا۔ اس پینگوئن کی اس صورتحال کو دیکھتے ہو ئے چڑیا گھر کی ا نتظامیہ نے اسے اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا اور اس کی انتہائی نگرانی میں پرورش کی۔اس خصوصی نگہداشت کے بعد نا صرف اس پینگوئن کی جسمانی صحت میں بہتری آئی بلکہ اس کے جسم پر عام پینگوئنز کی طرح بال بھی اُگنا شروع ہو گئے ہیں جس سے اس کی جلد مکمل طور پر ڈھک گئی ہے ۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کی کو ششوں سے بالآخر پیدائش کے 5دن بعد اب اس پینگوئن کے بچے کو اس کے والدین نے قبول کر تے ہو ئے اپنے خاندان کا حصہ بنالیا ہے ۔