تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:47

کراچی اسٹاک میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس میں 162 پوائنٹس کی کمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں دو دن کی تیزی کے بعد مندی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار سات سوپوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 11 ہزار891 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر ممبئی سمیت ایشیائی اور یورپی مارکیٹس میں مندی نے اس رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کمی کے بعد 11 ہزار690 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم8 کروڑ 27 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 52 پیسے کمی کے بعد6 روپے 24 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 168 پوائنٹس کمی کے بعد 11 ہزار198 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.