22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:47
سندھ میں ڈینگی بخار سے متاثر افراد کی تعداد تین سو سے زائد ہو گئی
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں ڈینگی بخار سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین سو سے زائد ہو گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ڈینگی سرویلنس سیل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزیدبارہ مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو ئی ہے۔ کراچی میں دس اور حیدرآباد میں دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر تریسٹھ مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ پہلے سے زیرعلاج چار مریضوں کو صحت یاب ہونے پر اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ۔ ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے مطابق رواں سال کے دوران سندھ میں اب تک تین سو دو مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوچکی ہے۔