تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:47

امریکا الزامات بند کرے ورنہ پاکستان کو کھو دے گا ، حنا ربانی کھر

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... وزیر خارجہ حناربانی کھرنے امریکی عہدے داروں کی جانب سے پاکستان اور اس کی ایجنسیوں پر لگائے جانیوالے الزامات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو امریکا اپنا اتحادی کھو دے گا۔نیویارک میں جیو نیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں سے خصوصی انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی عہدے داروں کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات ناقابل قبول ہیں ، اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ الٹا نقصان ہوگا۔ پاکستان پر بھی حملے ہوتے ہیں لیکن ہماری طرف سے تو انگلیاں نہیں اٹھائی گئیں ، پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے بیانات میں ٹھہراوٴ اور میچورٹی ہے۔ حنا ربانی کھر نے تسلیم کیا کہ اس وقت آپریشنل لیول پر پاکستان اور امریکا کے تعلقات سخت مشکلات کا شکار ہیں ، تاہم انہوں نے کہا کہ بات چیت سے مسئلے حل ہوتے ہیں الزام تراشی سے نہیں۔ایک موقع پر تو انہوں نے یہ تک کہا کہ اگر امریکا پاکستان کو کھونا چاہتا ہے تو پھر اس کی قیمت چکانے کے لیے بھی تیار رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.