23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:47
بحیثیت کوچ پی سی بی اور ٹیم کے ساتھ اچھا تجربہ رہا،وقار یونس
جنگ نیوز -
لاہور ... پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پی سی بی اور ٹیم کے ساتھ اچھا تجربہ رہا ،امید ٹیم سری لنکا کے ساتھ اچھی کاررکردگی دیکھائے گی،لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت کوچ ٹیم اور پی سی بی کے ساتھ اچھا تجربہ رہا۔وقار یونس نے کہا کہ ان کا مقصدٹیم میں اتحاد پیدا تھا اور امید ہے کہ ٹیم میں اتحاد برقرار رہے گا۔سری لنکن ٹیم ہونے والی سریز کے بارے میں وقار یونس نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اچھی کارگردگی دیکھائے گی۔