23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:58
لاہور: ڈینگی بخار سے نوجوان ہلاک،ورثا کا ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں ڈینگی بخار سے ایک اور بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،ورثانے الزام عائد کیا ہے کہ مدثر کی ہلاکت ڈاکٹروں کی لاپروائی کی بناپر ہوئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والا بیس سالہ نوجوان مدثر سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔مدثر کو چار دن قبل لاہور جنرل ہسپتال میں لایا گیا تھا جس کا علاج کیا جارہا تھا۔مدثر کے ورثا نے الزام لگایا کہ شام تک مدثر کی حالت ٹھیک تھی کہ اچانک مدثر کی حالت خراب ہوگئی۔ورثا کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو اطلاع دی گئی لیکن انہوں نے مدثر کا چیک اپ نہیں کی اور نہ ہی اس کو کوئی دوا دی گئی جس کی وجہ سے مدثر جاں بحق ہوگیا۔