تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:58

امریکا: حقانی گروپ کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے ، سینیٹر ڈیانا فینسٹن

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ڈیانا فینسٹن نے حقانی گروپ کو بلیک لسٹ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے،واشنگٹن سے جاری اپنے ایک بیان میں امریکا کی بااثر خاتون سینیٹر ڈیانا فینسٹن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکی تنصیبات اور امریکی فوج پر حملے پر میں ملوث ہے،انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حقانی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے،امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئرپرسن ڈیانا فینسٹن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک سے افغانستان میں امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو خطرہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.