23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:58
کالعدم تنظیم کے ملک اسحٰق کے نائب غلام رسول شاہ بھی نظر بند
جنگ نیوز -
کالعدم تنظیم کے ملک اسحٰق کے نائب غلام رسول شاہ بھی نظر بند
بہاولنگر…سیکیورٹی اداروں نے کالعدم تنظیم کے ملک اسحٰق کے نائب غلام رسول شاہ کو بھی نظر بند کر دیا ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ غلام رسول شاہ کو بہاولنگر میں ان کی رہائش گاہ پرنظر بند کیا گیا ہے،واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے رہا ہونے والے ملک اسحٰق کو بھی گذشتہ رات نظر بند کر دیا گیا تھا،ملک اسحاق کا تعلق ضلع رحیم یارخان سے ہے،ذرائع کے مطابق دونوں کو نقصِ امن کے خدشات کے پیش نظر نظربند کیا گیا ہے۔