23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:58
ہانگ کانگ میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا گلابی ہیرابرائے فروخت
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ ... ہانگ کانگ میں قیمتی جواہرات کی نمائش ہورہی ہے،جس میں گلابی ہیرا بھی رکھا گیا ہے،جس کی فروخت ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر میں متوقع ہے،ہانگ کانگ کے مشہور نیلام گھر میں بھارت، برما،کشمیر اور کولمبیا کے قیمتی جواہرات فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں،جس میں نو قیراط کا قیمتی گلابی ہیرا ،ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر، جبکہ ، چھ قیراط کا نیلا ہیرایک کروڑ دس لاکھ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے، نیلام گھر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ میں جواہرات کی فروخت کا کام سست پڑگیا ہے،جب کہ ایشیا میں اب بھی اس کی ڈیمانڈ ہے۔