تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:58

چلی:ہزاروں طلبہ اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں

جنگ نیوز -


سانتیاگو ... چلی میں ہزاروں طلبا اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، تعلیمی نظام میں اصلاحات کیلئے سڑکوں پر آنیوالے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے پانی اور آنسو گیس استعمال کی،جبکہ کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا،چلی میں ہزاروں طلبا تعلیمی نظام میں اصلاحات کیلئے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں،دارالحکومت سانتیاگو کی سڑکوں پر آنے والے نوجوان مظاہرین آزاد اور بہتر تعلیمی نظام کا مطالبہ کررہے تھے،طلبا کی پرامن ریلی کے دوران کچھ شرپسندوں نے پولیس پر پتھراوٴ کیا اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکی آگ لگادی،جس پر پولیس حرکت میں آگئی اور مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا،اس دوران کئی طلبا کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.