23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:49
حقانی نیٹ ورک کے خلاف ثبوت ہیں تو شیئر کئے جائیں،وزیر خارجہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…پاکستان کی حقانی نیٹ ورک کو مدد فراہم کرنے کے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف اگر ثبوت ہیں تو شیئر کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہی۔حنا ربانی کھر نے کہاکہ پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات پر تحفظات ہیں ،انھوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کئی قربانیاں دی ہیں،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں 311 خود کش حملے ہوچکے ہیں جس میں بے گناہ مرد خواتین اور بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ،انھوں نے کہاکہ اتحادی کے طور پر ایک دوسری پر انگلی اٹھانے کی بجائے اتحادی ممالک کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنا ہوگا۔