23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:0
کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے میں غنڈی میں ایک سرکاری اسپتال کے قریب ایف سے کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا شیخ زید اسپتال کے قریب ہوا جس سے ایف سے کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔